صدر مملکت ممنون حسین کی اردن کے مورخ عمر محمد نزل ارمورثی سے ملاقات میں گفتگو

108
APP02-02 ISLAMABAD: March 02 - Jordanian journalist and author, Omar Mohammad Nazzal Armouti called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگلے ایک عشرے میں دنیا میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر اور عرب دنیا کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو یہاں صدر مملکت ممنون حسین نے اردن کے مورخ عمر محمد نزل ارمورثی سے ملاقات کے دوران کہی۔ عمر محمد نزل ارمورثی معروف تاریخ دان ہیں اور 30 کتابوں کے مصنف ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ تب تک حل نہیں ہوگا جب تک وہ عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پیچیدہ نہیں بلکہ ایک واضح مسئلہ ہے اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے ہمیشہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں مسائل پیدا کئے ہیں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بہادر عوام آزادی کے لئے جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیراور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لئے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا ان دونوں مسائل کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔