21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کی ترک ہم منصب طیب ایردوآن سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین کی ترک ہم منصب طیب ایردوآن سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ان کے ترک ہم منصب طیب ایردوآن نے مسلم امّہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان یہ اتفاق رائے بدھ کو استنبول میں ہونے والی ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے دفاع، تجارت ، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اور کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام عالمی امور پر مکمل اتفاق ہے،تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں