صدر مملکت ممنون حسین کی چین کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین یو ژنگ شنگ سے گفتگو

100
APP07-06 ISLAMABAD: April 06 – President Mamnoon Hussain in a meeting with Yu Zhengsheng, Chairman of National Committee of Chinese People’s Political Consultative Conference (CPPCC) who along-with a delegation called on him at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی خطہ میں امن کی ضمانت بن چکی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطہ میں ترقی اور خوشحالی یقینی ہو جائے گی جبکہ چین کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین یو ژنگ شنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ترقی کے ثمرات میں پوری دنیا کو شریک کرنا چاہتے ہیں، وہ ممالک بہت جلد تنہا ہو جائیں گے جو اپنے مفادات کےلئے عالمی برادری کو نظر اندار کر دیتے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے 2 وائس چیئرمین، ارکان، چین کے سفیر اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون مضبوط ہو گا بلکہ اس سے دیگر قومیں بھی فائدہ اٹھا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ”ایک خطہ ایک شاہراہ“ کے چینی تصور کی اہمیت پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے جو ترقی و استحکام کےلئے بہت مفید ہے۔