اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور ان کے قافلے پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے بلند درجات کی دعا کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدی اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد اور دیگر متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔