صدر مملکت نے درآمدات برآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 اور سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دے دی

117

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے درآمدات برآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022 کی بھی منظوری دی۔

صدر مملکت نے سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022 کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔