اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13دسمبر کے بجائے بدھ 22دسمبر 2021کو شام 4بجے طلب کر لیا ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل (1)54کے تحت طلب کیا ہے ۔