اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ایئر فورس، ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی سینیٹ کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایئر وار کالج کے سینیٹ ممبران میں صدر مملکت ، چیف آف ایئر سٹاف ، پی ایس او ٹریننگ اور صدر ایئر وار کالج بحیثیت ایکس آفیشو ممبران شامل ہیں ۔ممبران میں 1وفاقی حکومت کا نمائندہ اور متعلقہ شعبوں کے 4 ماہرین ، 1 ایلومنائی ، تدریسی شعبے کے 2 نمائندے اور 4 فیکلٹی ممبران،ایچ ای سی كا نمائندہ ،
رجسٹر ار اور ڈائریکٹر کیو ای سی بھی بطور ممبران تعینات ہیں۔صدر مملکت پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021 ء کے تحت ادارے کے پیٹرن ہیں۔صدر مملکت نے ممبران کی تعیناتیاں ایکٹ کے سیکشن 8 (تین) کے تحت کیں