صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

65

کوئٹہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بدھ کو اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزراءاور ارکان صوبائی اسمبلی کے ہمراہ صدر کا استقبال کیا۔ وہ اپنے دورہ کے دوران بلوچستان کے گورنر، وزیراعلیٰ، سپیکر، صوبائی کابینہ اور اپوزیشن کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر ملکت، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔