پشاور۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خیبر پختونخوا کے دو روزہ دورہ کے موقع پر بدھ کو پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچ گئے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچنے پر وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے صدر مملکت کا والہانہ استقبال کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور اصلاحاتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔