صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

132
APP25-06 ISLAMABAD: November 06 - President Dr. Arif Alvi talking to Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔