اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علاج معالجہ کی موثر اور بہترسہولیات لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت ضروری ہیں، اس سلسلہ میں صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو فروغ دیا جاناچاہیئے تاکہ علاج معالجہ کی مد میں ہونے والے اخراجات میں کمی لائی جاسکے، ملک میں یونیورسٹیوں کی کمی کے مسئلہ کو بامقصد آن لائن کورسز کے فروغ اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی میں بہتری کے ذریعے پورا کیاجانا چاہیے۔ وہ ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانیز ڈیسنٹ آف نارتھ امریکا (اپنا) کے صدر ڈاکٹر ناہید عثمانی سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاںایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ علاج معالجہ کی موثر اور بہترسہولیات لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت ضروری ہیں، اس سلسلہ میں ہمیں صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ علاج سے احتیاط بہتر ہے۔