صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی ملاقات

65

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق عراق کے نائب وزیراعظم نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ وہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔