اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر مملکت کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر میں عیدالفطر کے حوالہ سے پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ حکام اور سفارتکار برادری کی صدر سے ملاقات کے موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔