صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطاءجان معلموف کی ملاقات

94
APP96-20 ISLAMABAD: November 20 - President Dr Arif Alvi talking to Ambassador of Turkmenistan Atadjan Movlamove who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطاءجان معلموف نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ ثقافت و تاریخ پر مبنی ہیں اور ان تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کی کاروباری برادریوں کے درمیان ہم آہنگی اور روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ترکمانستان خطہ میں توانائی کے حب کے طور پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالہ سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عطاءجان معلموف کی 2012ءسے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔