صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی

181

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے ججز میں امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن خادم حسین سومرو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانہ اور ثنا اکرم منہاس کا بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ کیلئے نو میں سے چھ ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔