صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحی کی نماز طوبیٰ مسجد میں ادا کی

89
صدر مملکت ڈاکٹر عارف

کراچی۔10جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحی کی نماز طوبیٰ مسجد میں ادا کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی طوبیٰ مسجد میں نماز عید ادا کی ۔

بعد ازاں صدر مملکت نے ملک اور امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد صدرمملکت لوگوں سے عید ملیں اور ان کو عید کی مبارک باد دی ۔