اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (بی ایس۔22) انٹیلی جنس بیورو بعد از ریٹائرمنٹ دوبارہ ملازمت کی منظوری دے دی۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملازمت ایک سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر 19 دسمبر 2022 ءسے دی گئی۔ دوبارہ ملازمت سول سرونٹس ایکٹ 1973 ء کے سیکشن 14 کے تحت وزیر اعظم کے مشورے پر دی گئی ہے۔