صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

72

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئےطلب کیا ہے۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا31 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 9 واں اجلاس ہو گا۔