صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس 15 فروری کو طلب کر لئے

192

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس 15 فروری کو طلب کر لئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3:30 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 04:30 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیے گئے ہیں۔