صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وکلاء بہبود و تحفظ بل 2023 کی توثیق کر دی

230

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وکلاء بہبود و تحفظ بل 2023 کی توثیق کر دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے ۔