اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی ۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔