اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ تعیناتیاں وزیراعظم کی ایڈوائس پر ایک سال کے عرصے کیلئے کی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز تعینات کیا گیا ہے۔