صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 14 مئی کو شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

52
صدر مملکت

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 مئی کو شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک پر جان نچھاور کرنےوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سپاہی قاسم مقصود ، سپاہی عزیر اور لانس حوالدار زبیر قادر کے ورثاء سے بات کی۔

صدر مملکت نے فوجی جوانوں کی شہادت پر ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے 26 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد سراج الدین کے ورثاء سے بھی بات کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر نے شہدا ءکی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔