اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد جمّوںو کشمیر ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، محمد شیراز کیانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے جسٹس محمد شیراز کیانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جسٹس محمد شیراز کیانی آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر جج تھے اور علیل تھے۔