صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

63

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔