صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اظہار مسرت

321

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے دوست طیب اردوان علالت کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں ،اللہ تعالی آپ کو سلامت اور تندرست رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی نے ذاتی دوستی سے بڑھ کر ہمارے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانی محبت اچھی طرح نبھائی ہے ۔