اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے حوالدار عمر حیات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی جاری کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے شہید حوالدار عمر حیات کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کیلئے ان کی خدمات پر سلام پیش کیا۔