صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دھابیجی ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

81
APP64-31 KARACHI: October 31 - President Dr. Arif Alvi addressing during inauguration ceremony of Dhabeji Express at Cantt Station. APP Photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ ریلوے کا نظام بہت جلد بہتر ہوگا، ریلوے کے ذریعے مال برداری پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو دھابیجی ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے ٹرین سروس کے افتتاح پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھابیجی ٹرین سروس سے کراچی اور گرد و نواح کے شہریوں کو بڑی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے اندر ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بہت پرانا ہے، امید ہے کہ اس ٹرین سروس سے مقامی لوگوں کو سہولت ملے گی۔ صدر نے کہا کہ ریلوے سستا اور آسان ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ ریلوے نے دنیا میں ہر جگہ بہت ترقی کی ہے، سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین سروس کا تھا جو بدقسمتی سے بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 80 فیصد سے زائد مال برداری سڑکوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔