37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا راشد منہاس شہید کو ان کے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا راشد منہاس شہید کو ان کے 51ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راشد منہاس شہید کو ان کے 51ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے نو عمری میں وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے عظیم مثال قائم کی ۔

ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راشد منہاس شہیدنے اپنی بہادری سے غدار کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا، وطن کی عزت و وقار کی خاطر راشد منہاس شہیدنے اپنی جان کی قربانی سے بھی گریز نہ کیا ۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ قوم ایسے جواں مرد اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مقروض ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323014

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں