صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

54
صدر مملکت

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شاہی خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

صدر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی امت مسلمہ اور پاک-یو اے ای دوستی کیلئے خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا۔