35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سےجاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، صدر نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=322319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں