صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

114

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سرمائے کے مو¿ثر استعمال سے بہتر قابل عمل معیشت سازی میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ بدھ کو نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جن ممالک نے شاندار ترقی پائی ہے وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آخر کار تعلیم سے ہی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مستند ابلاغی مہارتوں سے طالب علموں تک علم کی منتقلی کیلئے اچھی تدریسی تعلیم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت متعارف ہونے کے باوجود انسانی عنصر میں تدریس کی اہمیت مروجہ ہے۔ صدر مملکت نے پرائمری اور اعلیٰ تعلیم کی سطح پر اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی کی بنیاد سنیارٹی اور اہلیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی پیمانے جن میں طالب علموں کی کارکردگی جانچی جاتی ہے ضرورت ہے، اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے علمی استعداد کے مطابق بنانا ہو گا۔ ا