صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی اردو یونیورسٹی کے سینٹ کے38 ویں اجلاس سے خطاب

81
APP74-31 KARACHI: December 31 - President Dr Arif Alvi chairing the 38th meeting of Senate of Federal Urdu University of Arts, Science & Technology (FUUAST). APP

کراچی۔ 31دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی معیاری تعلیم سے براہ راست منسلک ہے، تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ کاوشیں بروئے کار لانی چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی کے سینٹ کے38 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جو پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ صدر مملکت کو یونیورسٹی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی اس ضمن میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جامعات کو نوجوانوں کو اس انداز سے تیار کرنا چاہیے کہ وہ جدید دور کے چیلنجوں سے بخوبی نبرد آزما ہو سکیں اور مادر وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں۔