صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

67
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے بہت ہی پیارے دوست وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے والد کی وفات پر تعزیت کرتا ہوں۔ان سےچند دہائیوں سے تعلق ہے۔

صدرمملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو سکون اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔