اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔