صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاسابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ کی وفات پراظہار افسوس

288

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔