صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تھائی لینڈ، سری لنکا، آسٹریا، کینیڈا، سپین اور اردن کے نامزد سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کیں

72
APP72-26 ISLAMABAD: November 26 - Envoys-designate of Thailand, Sri Lanka, Austria, Canada, Spain and Jordan presenting their credentials to President Dr. Arif Alvi. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تھائی لینڈ، سری لنکا، آسٹریا، کینیڈا، سپین اور اردن کے نامزد سفیروں نے پیر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس سلسلہ میں ایوان صدر میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ بعد ازاں سفیروں/ہائی کمشنرز نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا پاکستان بہتر سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کیلئے بہت سازگار فضاءمہیا کرتا ہے۔ امید ہے کہ مذکورہ ممالک کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ وفود کے باقاعدہ تبادلے عوامی سطح پر روابط کو تقویت دینے اور سیاسی و اقتصادی رابطوں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہیں۔ صدر نے نئے سفراءکو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے متعلقہ ملک کے موجود تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کام کریں گے۔ گئے، نامزد سفیروں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔