صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا کے بعد روبصحت ہوگئے

71
خوشی ہے کہ دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا "معلومات تک رسائی کے عالمی دن" کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا کے بعد روبصحت ہوگئے۔

صدر مملکت نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ اللہ الرحمن و الرحیم اور الشافی کے فضل و کرم اور آپ کی دعائوں سے جس کا مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ اثر ہوتا ہے، میں کورونا کے امیکرون ورژن سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس عرصے کے دوران میں نے ای۔آفس کے ذریعے کام جاری رکھا (جو اس حکومت کا ڈیجیٹل معیار بنتا جا رہا ہے) اور جسمانی میل جول کے علاوہ دفتری کام کا پورا بوجھ ہینڈل کیا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ میں علیحدہ تھا اور ایک تیز پڑھنے والا بھی ہوں، تو اس دوران میں دو بہترین کتابیں مکمل پڑھنے کے قابل ہوا۔