صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

73

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کہا "شاباش پاکستان”، گرین شرٹس نے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے بازی جیت لی۔ صدر عارف علوی نے محمد رضوان کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ سنچری کے بعد ٹی 20 میں بھی شاندار سنچری بنائی ہے