صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت، شہدا کے لئے بلندی درجات کی دعا

58
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانو ں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور شہداء کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔