اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک قاتلوں کو جلد بے نقاب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مچھ میں 11 کان کنوں کا قتل بزدلانہ اور گھناؤنا قدم ہے۔ ریاست ان سفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈھ نکالے گی اور بے نقاب کرکے سزا دے گی۔صدر مملکت نے حملے میں کان کنوں کے قتل پر گہرے رنج و غم اور غمزدہ خاندانوں سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے مقتولین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔