صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

108

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

منگل کوایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ایک اور اچھی کارکردگی دکھائی اور زبردست بیٹنگ کامظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رضوان، بابر اعظم اور حفیظ، میرے پیارے گرین شرٹس، آپ کے پاس ٹیلنٹ اور مہارت ہے ، آخر کار یہ ذہن میں رہتا ہے اور جیتنا عادت بن جاتا ہے، ہم آپ پر فخر کرتے رہیں گے۔