صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پرشاباش اور مبارکباد

222
صدر مملکت
صدر عارف علوی کا افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پرجوش، شاندار اور اچھے کھیل سے باآسانی کامیابی حاصل ہوئی ۔ پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو ایمرجنگ کپ ایشیا 2023 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ کی مثالی کارکردگی اور ثابت قدمی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ شاباش ٹیم پاکستان