صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی اپر کرم اور پارا چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت

240
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپر کرم اور پارا چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تعزیتی بیان میں ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے دو واقعات میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔صدر مملکت نے مرحوم اساتذہ کیلئے بلندی ِ درجات،لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا کی۔