صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا منہ اور دانتوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر وڈیو پیغام

141
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 90 فیصد بیماریوں کی وجہ دانتوں کی صفائی کا نہ ہونا ہے، حضورﷺ نے بھی مسواک کی تاکید کی ہے اور اس بارے میں متعدد احادیث ہیں، سنت کی پیروی اور طہارت کے اہتمام سے دانتوں کی صحت بہتر ہو گی، روزانہ اچھی طرح دن میں دو بار برش اہتمام کیاجائے۔ بدھ کو منہ اور دانتوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دانتوں کی بیماریوں کے حوالے سے مجھے یہ یقین ہے کہ 90 فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ ہوتی ہیں،2 بیماریاں ب©ڑی اہم ہیں جن میں ایک مسوڑھوں سے خون آنا اور دانتوں کا ہلنا ہے جبکہ دوسری بیماری دانتوں کو کیڑا لگنا ہے۔ اگر برشنگ اور دانتوں کی صفائی کی جائے تو یہ دونوں بیماریاں نہیں ہوں گی، اسے مکمل احتیاطی تدبیر کہہ سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ دن میں کم سے دو مرتبہ برش کا استعمال ضرور کیا جائے۔ سنت کی پیروی کے لئے مسواک بھی کر سکتے ہیں۔اگر آپ کہیں جا رہے ہوں تو پھر بھی اس کا اہتمام کیاجائے کہ برش کااستعمال کریں۔ اگر آپ صفائی رکھیں گے تو دانت متاثرہوں گے نہ مسوڑھوں کے اندر ہوگی۔دانتوں کی بیماری نہیں ہو گی اور ساری عمر اپنے دانتوں کے ساتھ آپ گزار سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ تیسری چیز میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حضور ﷺ کی طہارت کے حوالے سے 15 سے20 احادیث ہیں جن میں آپ نے مسواک کی تاکید کی ہے، حضورﷺ کو دانتوں سے بو آنے سے نفرت تھی لہٰذا کہیں ملاقات کے لئے جاتے تھے تو مسواک کرتے، وضو کرتے تو مسواک کرتے اور رات کو اٹھتے تو مسواک کرتے تھے ۔ ان کی پیروی کے اعتبار سے بھی یہ دانتوں کی صحت کا خیال رکھنے کی بہترین مثال ہے۔ آج بھی دانتوں کے امراض کا علم کہتا ہے کہ آپ پابندی سے اگر برش کرتے ہیں تو دانتوں کی بیماریاں نہیں ہوںگی۔ 20 مارچ دانتوںاور منہ کی صحت کا دن ہے۔ اگر آپ سنت کی پیروی بھی کریں، طہارت کا اہتمام کریں تو دانتوں کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔