صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

108
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 3 خوارج کوجہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پرسکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔