صدر مملکت کا معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت

199

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکارو کامیڈین اسماعیل تارا کے اِنتقال پر اظہارِتعزیت کیاہے۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اداکاری اور مزاح کے شعبے میں اسماعیل تارا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ اسماعیل تارا ایک اچھے اداکار اور کامیڈین تھے،انہوں نے اپنی اداکاری سے مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیریں۔صدر مملکت نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔\932