صدر مملکت کا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کو ٹیلیفون ، بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

134

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کے بھائی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔\932