صدر مملکت کا پاک فوج کے شہید اہلکاروں حوالدار اظہر اقبال اور نائیک محمد اسد کو خراج عقیدت ، لواحقین کو سلام پیش کیا

147

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کے خاندانوں کو اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے حوالدار اظہر اقبال کے والد اور نائیک محمد اسد کے بھائی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ حوالدار اظہر اقبال اور نائیک محمد اسد 20 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے میں شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت اور شہدا کے خاندانوں کو اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر سلام پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے بلندی درجات اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔