صدر مملکت کی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات

98

پشاور۔30 نومبر(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورہ پر جمعے کے روز پشاور پہنچے ۔ اس موقع پر انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ صدرمملکت اپنے2روزہ دورے کے دوران صوبائی وزراءاور ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور انہیں خیر پختونخوا کے مختلف محکموں جنگلات، سیاحت، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، بلین ٹری سونامی اور بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبوں سے متعلق گورنر ہاﺅس میں بریفنگ دی جائے گی۔